عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 700 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 3414 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔