منگل, جون 17, 2025
اشتہار

ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی، عائزہ اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ میں جھوٹے لوگوں کو دیکھ کر ایک کونا پکڑ لیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

اداکارہ نے جیون ساتھی سے متعلق کہا کہ وہ دراز قد ہونا چاہیے، جھوٹا نہ ہو اور اسے پتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے، جذباتی طور پر اچھا ہونا چاہیے اسے کچھ سمجھانا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں دو بار مجھے پھول لا کر دے، اچھا ہو، امیر ہونا ضروری نہیں ہے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ اتنا ہونا چاہیے کہ بچوں کو اچھی تعلیم دے سکیں، غریب بھی ہو تو دیکھ لیں گے کیونکہ نصیب بھی ساتھ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں