منگل, جون 17, 2025
اشتہار

وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی۔

اداکار وہاج علی نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

ان کی بیٹی بھی ہے جس کا نام امیرا وہاج علی ہے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکار نے حال ہی میں بیٹی کے لیے معروف فنکار ضیا محی الدین کی آواز میں خوبصورت نظم شیئر کی ہے جسے انہوں نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹی کے نام۔‘

وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا کو امیرا کی آنکھوں سے دیکھوں، ان راستوں پر چلوں جو ابھی تراشے نہیں گئے، ان بلندیوں کو چھو سکوں، جہاں تک شاید میں خود نہ جا سکوں، مگر وہ جا سکتی ہے، میری بیٹی، میری دنیا۔

ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی جانب سے اب تک کی سب سے خوبصورت پوسٹ، جبکہ دوسرے نے دعا دی کہ اللّٰہ آپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ سلامت رکھے، آمین۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں