منگل, جون 17, 2025
اشتہار

اسرائیل کے ایک فضائی دفاعی نظام میں خرابی، میزائل لانچنگ مقام کےقریب پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے ایک فضائی دفاعی نظام میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث میزائل لانچنگ مقام کےقریب ہی پھٹ گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ میزائل نگیوریگستان میں نصب بیٹری سے فائر کیا گیا اور قریب ہی پھٹ گیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ میزائل نظام ’’ایرو3‘‘ کا انٹرسیپٹر درست ہدف پر نہ پہنچ سکا۔

میزائل حملوں کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے، آئرن ڈوم، ڈیوڈزسلنگ اور ایروسسٹم نے 80 تا 90 فیصد میزائل تباہ کیے ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

تل ابیب میں ایران کے کئی میزائل اہداف تک پہنچے ہیں جس سے عمارتیں متاثر ہوئیں، حیفہ میں تیل صاف کرنے کا پلانٹ اور پیٹرو کیمیکل فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

iran israel تمام خبریں

الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے۔

حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے، غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے کئی مقامی میڈیا دفاتر تباہ کیے۔

اسرائیلی میزائل حملے کے بعد اسنا نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں، تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کے قریب رہائشی علاقوں سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں