بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

ٹی 20 میچ میں تین سپر اوور، نئی تاریخ رقم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور کے بعد شکست دی۔

کرکٹ کی تاریخ میں کسی ٹی 20 اور لسٹ اے میچ میں پہلی مرتبہ میچ کا فیصلہ تیسرے سپر اوور تک پہنچا جسے نیدرلینڈز نے جیت لیا۔

نیدر لینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس جواب میں نیپال کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

پہلے سپر اوور میں نیپال نے 19 رنز بنائے تو نیدر لینڈز کی ٹیم بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

دوسرا سپر اوور کروایا گیا تو نیدرلینڈز نے 17 رنز بنائے پھر نیپال کی ٹیم بھی 17 ہی رنز بناسکی، میچ کے نتیجے میں تیسرا سپر اوور کروایا گیا۔

تیسرے سپر اوور میں نیپال کی 2 وکٹیں 4 گیندوں پر گرگئیں اور کوئی رن نہ بنا۔

نیدرلینڈز کو تیسرے سپر اوور میں جیت کے لیے 1 رن درکار تھا جس کے بعد بیٹر نے چھکا مار کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں