بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس 3398 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

گزشتہ روز پاکستان میں سونا 700 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں