بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 27 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 15 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح ایک لاکھ 22 ہزار 891 پوائنٹس رہی۔

انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 891 پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 473 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوئے، 193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 244 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں