بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

ایران باز نہ آیا تو تباہ کن کارروائی ہوگی، جرمن چانسلر کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران باز نہ آیا تو تباہ کن کارروائی ہوگی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرن مرز کا کہنا ہے کہ ایران پیچھے نہ ہٹا تو جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ ہمارے ایجنڈے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے خاتمے کا مقصد اسرائیل تنہا حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے نہیں مانا تو جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ جیسے گروپوں کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے، 7 اکتوبر کا اسرائیل پر حملہ ایرانی حکومت کے بغیر ممکن نہ تھا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

ان کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ ایران کمزور ہوچکا، سفارتی مدد کی پیشکش اب بھی برقرار ہے، ایرانی حکومت شاید اب دوبارہ اپنی پرانی طاقت حاصل نہ کرسکے، ایران کا مستقبل غیر یقینی ہوچکا ہے انتظار کرنا ہوگا، صورتحال دیکھنا ہوگی۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس فوجی سازو سامان زیادہ نہیں لیکن امریکا کے پاس ہے، کوئی نیا منظر نامہ بنتا ہے تو جرمنی، فرانس اور برطانیہ سفارتی مدد کو تیار ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں