پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ حمائمہ ملک اپنی پر اسرار پوسٹس کے سبب موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ دنوں محبت میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
View this post on Instagram
حمائمہ ملک نے اپنی ایک پوسٹ پر کسی کا نام لیے نغیر لکھا تھا کہ میں دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آخرکار مجھے بھی محبت مل گئی ہے، اس کے بعد حمائمہ ملک کی حال ہی میں ایک پوسٹ منظر عام پر آئی جس میں انہیں سبز اور پیلی چوڑیاں پہنے دیکھا گیا۔
ان تصاویر کیساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں اُس کی پسند تھی۔۔۔۔۔۔ ہوں‘ اور ساتھ میں سُرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا تھا۔
اب اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود سے محبت کرنے کا عندیہ دے دیا، اس پوسٹ میں اداکارہ ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کیپشن میں اپنے فینز کو غیر معمولی پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ جلدی اٹھو، شاور لو، اپنی چوٹیاں بناؤ اور ایسا لباس پہنو جو آپ کو آئینے میں مسکراہٹ دے۔ ناچو جیسے تم خود آزاد ہو اور بے فکر ہو نہ اس لیے کہ کسی نے کہا بلکہ اس لیے کہ اپنے آپ کیلئے جینا کتنا اچھا لگتا ہے۔
حمائمہ نے مزید لکھا کہ تمہیں خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی ایک خاص شخص کی ضرورت نہیں نا ہی تمہیں اپنی قدر کروانے کے لیے کسی کی منظوری درکار ہے بلکہ تم پہلے ہی ایک مکمل انسان ہو مہربان، طاقتور، اور روشنی سے بھرپور ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ یاد دہانی اپنے لیے رکھو کہ جو محبت تم خود کو دیتی ہو، وہ سب سے طاقتور محبت ہے، دنیا ہمیشہ یہ ظاہر نہیں کرے گی، لیکن تم دیکھی جا رہی ہو تم سے محبت کی جاتی ہے۔ اور تم بالکل ویسی ہی کافی ہو جیسی تم ہو۔