جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

معروف امریکی شیف کی اپارٹمنٹ سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور امریکی شیف اور ٹیلی ویژن شخصیت 55 سالہ این برل اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔

نیویارک پولیس کے مطابق امریکا کی فوڈ نیٹ ورک اسٹار 55 سالہ این برل 17 جون کی صبح اپنے بروکلین اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں تاہم موت کی وجہ کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب امریکی شیف کے اہل خانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، فیملی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بریل کو ایک "پیاری بیوی، بہن، بیٹی، سوتیلی ماں اور دوست” کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیف این برل کو دنیا بھر سے خراج تحسین پیش کیا  جارہا ہے، دنیا کی فوڈ نیٹ ورک نے ان کی موت کو ایک "بڑے نقصان” کے طور پر بیان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ExtraTV (@extratv)

بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایک قابل ذکر شخصیت تھیں اور ان میں لذید کھانا پکانے کا ہنر تھا وہ ہمیشہ اپنی زندگی میں کھانے کی اہمیت اور خوشی کو بانٹتی تھی۔

واضح رہے کہ این برل نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2005 میں آئرن شیف کے ساتھ کیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔

ٹی وی طویل عرصے سے چلنے والی سیریز میں 28 سیزن اور تقریباً 200 اقساط شامل ہیں، جن میں مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں