پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1505 پوائنٹس کی کمی سے 120465 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب روپے مالیت کے 70 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 120417 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا۔
مجموعی طور پر 470 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔
120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 327 میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 121971 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔