انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع کردیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے سائیکل کے لیے چار روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 5 روزہ میچ کھیلیں گی۔
پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں 4 دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
ایشیز، بارڈر گواسکر اور اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کے میچز روایتی انداز میں ہی ہوں گے۔
پاکستان، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور دیگر ٹیمیں چار دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی، نئے شروع ہونے والے سائیکل میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
نئے قوانین پر عمل اگلے سائیکل سے شروع ہوسکتا ہے۔ چار روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلیئنگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکے گا۔
آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔