جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

گردشی قرضوں کے مستقل حل کے لیے وفاقی کابینہ کا تاریخی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے گردشی قرضوں کے مستقل حل کے لیے تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمرشل بینکوں سے کم ترین شرح پر 1275 ارب روپے قرض کی منظوری دی ہے۔

1275 ارب روپے بینکوں سے تین ماہ (کے آئی بی او آر) سے 0.9 فیصد کم شرح پر حاصل ہوں گے۔

پہلی بار گردشی قرض کو ایک سطح پر روکنے کی بجائے بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 1275 ارب آئی پی پیز اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوں گے۔

حاصل شدہ قرضہ 6 سال میں ختم کیا جائے گا جس سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ہوگا۔

683 ارب کی فنانسنگ سے پاور ہولڈنگ کمپنی کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے، قرض وواپسی 24 سہ ماہی اقساط میں سالانہ حد 323 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔

کابینہ نے ریٹ زیادہ ہونے کی صورت میں قرض کی حد 1.938 ٹریلین روپے مقرر کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں