پاکستانی ای گیمر عاطف بٹ نے امریکا میں لگاتار دوسرے سال ٹیکن ایٹ سی ای او ٹورنامنٹ جیت لیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے عمدہ کھیل پیش کرکے کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔
عاطف بٹ نے سنسنی خیز مقابلے میں اپنے نام کرکے ٹائٹل کا دفاع کیا۔
ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ ای اسپورٹس دنیا بھر میں ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے اور اگست 2019 میں پاکستانی نوجوان نے امریکا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں ٹیکن 7 گیم کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔
اس سے قبل امریکی شہر لاس وگاس میں 2 سے 4 اگست تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور امریکا کے ماہر گیمنگ سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی۔