عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 460 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟
گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز کمی سے 3378 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔