جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی پر کاروبار کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں 463 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 120002 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

آج بلند ترین سطح 121745 جبکہ کم ترین سطح 119770 پوائنٹس رہی، مجموعی طور پر 459 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔

155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 269 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 120468 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا تھا، سیمنٹ کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، فارما سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ رہا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں