جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں پانچ سے چھ ٹی 20 کھیلے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں پانچ سے چھ ٹی 20 کھیلے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز آئندہ دو طرفہ سیریز پر نظرثانی کے لیے بات چیت کررہے ہیں جس میں ون ڈے کو اضافی ٹی 20 کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنا تھی جس کے بعد جولائی، اگست میں کیریبین میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

تاہم بین الاقوامی ٹی 20 کیلنڈر اور بڑے ٹورنامنٹس کی تیاریوں کی وجہ سے پی سی بی نے ون ڈے میچوں کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی پرامید ہے کہ ویسٹ انڈیز مجوزہ تبدیلی پر راضی ہوجائے گا۔اگر منظوری مل گئی تو ٹی 20 سیریز کو پانچ یا چھ میچوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

موجودہ شیڈول کے مطابق، تین ٹی ٹوئنٹی 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو مقرر ہیں، جب کہ ون ڈے سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں