ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر ہلک ہوگن کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں جھوٹی نکلیں۔
سابق ریسلر ہلک ہوگن کی نمائندہ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہوگن بستر مرگ پر نہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی بیان کی گئی۔
ریسلنگ لیجنڈ کے پرستار اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب امریکی ریڈیو میزبان نے دعویٰ کیا تھا کہ 71 سالہ ریسلر شدید بیمار ہیں اور بستر مرگ پر ہیں۔
اس دعوے کے بعد مداحوں نے ان کے اور خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
نمائندے نے واضح کیا کہ ہلک ہوگن کمر اور گردن کے مسائل کی وجہ سے اسپتال گئے تھے جس کا وہ برسوں سے سامنا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 71 سالہ ہلک ہوگن کو کئی سالوں سے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا سامنا ہے اور انہوں نے حال ہی میں گردن کا آپریشن کرایا ہے۔
نمائندے نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور ہوگن اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ایسے آپریشنز ان کے لیے عام ہیں کیونکہ انہوں نے برسوں ریسلنگ کے دوران جسمانی مشکلات برداشت کی ہیں۔