جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پاکستان ہاکی پلیئرز کو اب تک پیسے کیوں نہیں ملے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی پلیئرز سے اچھے کھیل کی ڈیمانڈ تو کی جاتی ہے مگر انھیں اچھے کھیل کے پیسے نہیں ملتے، ملائیشیا میں موجود ٹیم الاؤنس سے محروم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والے نیشنز ہاکی کپ میں حصہ لینے والی قومی ہاکی ٹیم کو وہاں 10 دن گزر چکے ہیں مگر پلیئرز کو اب تک ڈیلی الاؤنس نہیں مل سکا اور وہ معاوضے کے منتظر ہیں۔

اسپورٹس رپورٹر علی حسن نے بتایا کہ نہ صرف ملائیشیا میں اب تک قومی ہاکی پلیئرز کو الاؤنس نہیں ملے بلکہ ماضی کی بات کریں تو اسلام آباد میں جو ٹریننگ کیمپ لگا تھا اس کے بھی ڈیلی الاؤنسز اب تک کھلاڑیوں کو نہیں ملے۔

انھوں نے کہاک یہ پرانی بات بن چکی ہے یا سمجھیں کہ رواج بن چکا ہے کہ پاکستانی ہاکی فیڈریشن ہمیشہ فنڈز کے مسائل سے دوچار رہتا ہے، ابھی بھی صورتحال خراب ہی ہے۔

علی حسن نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی شکوہ کیا کہ یہ ایسی صورتحال ہے کہ پاکستان ہاکی کےلیے اب لوگوں کو مل کر اٹھنا چاہیے، ورنہ ہاکی مکمل تباہ ہوجائے گی اور کوئی پوچھنے والا نہیں بچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے الاؤنس ملتا ہے، کھلاڑیوں نے ملائیشیا جانے سے پہلے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا جو کہ نہیں ملے۔

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں