اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کے نتائج سے خبردار کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو ایران کا ساتھ دینے سے باز رہنے کو کہا۔
ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ مزاحمتی تنظیم اپنے پیش رووں کو سکھائے گئے سبق سے کچھ نہیں سیکھا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشورہ ہے محتاط رہو اور یہ سمجھ جاؤ کہ اسرائیل ایسے دہشتگردوں کو برداشت نہیں کرتا جو دھمکی دیتے ہیں، اگر دہشتگردی ہوئی تو حزب اللہ نہیں بچے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیل نے لبنان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کر دیا تھا۔
گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکی پر اسرائیل اور امریکا کیلیے اہم پیغام جاری کیا تھا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی گروپ نے ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی دھمکی پر ردعمل دیا۔
اس نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ اور لاپرواہی ہیں اور اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، دشمن کا یہ کہنا کہ کروڑوں مسلمانوں اور اسلام سے جڑے لوگوں کیلیے ایک جرم ہے یہ سراسر قابل مذمت ہے، آج ہم ان کے اردگرد زیادہ پرعزم اور متحد ہیں۔
اسرائیل کے ایران پر پہلے حملے کے بعد حزب اللہ نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی تاہم جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔