جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

میں زندہ ہوں اور خود کو قربان کرنے کیلیے تیار ہوں، قریبی ساتھی کا ایرانی سپریم لیڈر کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی اور سینئر مشیر علی شمخانی کی صحت سے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی کی طبیعت کے بارے میں اپڈیٹ ہے جو 13 جون جمعے کو اسرائیل میں زخمی ہوگئے تھے۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

تسنم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی 24 گھنٹے نگرانی اور علاج کی بدولت علی شمخانی کی طبیعت اب مستحکم ہے۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کیلیے پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کیلیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ 13 جون جمعے کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملے میں فوج کے کئی اعلیٰ عہدیدار، کمانڈرز، سائنسدان اور شہری شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی بھی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا۔

حملے میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری بھی شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں