جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی، یوم عاشور کس دن ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ مہینہ اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔

محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ، یکم محرم کےچاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ہدایت

پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔

خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، اس دوران ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں