جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

قائم مقام گورنر سندھ کو ہاؤس کے تمام دفاتر تک رسائی دی جائے، عدالتی حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس کے دفاتر تک رسائی دینے کا حکم دے دیا۔

اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کے عملے کی جانب سے دفاتر تک رسائی نہ دینے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو فوری طور پر گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے ریماکس دیے کہ رہائشی کمروں کے سوا دیگر دفاتر تک رسائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر سندھ اویس شاہ کیلیے گورنر ہاؤس میں دفاتر نہیں کھولے گئے

سندھ ہائیکورٹ نے 23 جون 2025 کو پرنسپل سیکریٹری گورنر ہاؤس سے اس متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکریٹری گورنر ہاؤس کو ارسال کی جائے۔

پس منظر

قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے مسئلے پر اجلاس کیلیے گورنر ہاؤس پہنچے لیکن ان کیلیے دفاتر نہیں کھولے گئے۔

اویس قادر شاہ نے صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھی شریک ہونا تھا۔

اویس شاہ جب ہاؤس پہنچے تو ان کیلیے دفاتر نہیں کھولے گئے، بیشتر افسران گورنر ہاؤس پہنچ گئے تھے لیکن عملے نے دفاتر نہیں کھولے۔

گورنر ہاؤس میں ہائی لیول اجلاس ختم ہونے کے بعد افسران بغیر بریفنگ دیے روانہ ہوگئے۔ دفاتر بند کروانے پر اویس قادر شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی کام سے نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح دفاتر بند کروانا عہدے سے مذاق ہے، گورنر ہاؤس کا عملہ سندھ حکومت سے تنخواہ لیتا ہے، امن و امان کے اجلاس میں رکاوٹیں ڈالنا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤس کا پورا عملہ غائب ہوگیا، ایم ایس سمیت کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں