جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

اسرائیل کا ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلیے حملے تیز کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوج کو ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلیے تہران میں حکومتی اہداف پر حملے تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کاٹز نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلیے تہران میں حکومتی اہداف پر حملے تیز کریں۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

انہوں نے فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک جائزے کے دوران کہا کہ ہمیں حکومت کے تمام اہداف جیسے کہ بسیج اور حکومت کی طاقت کی بنیاد پاسداران انقلاب پر حملہ کرنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلیے تہران سے آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا چاہتے ہیں، ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کیلیے تنصیبات اور سائنسدانوں کو نشانہ بنانا جاری رکھنا چاہیے جب تک کہ آپریشن کے تمام مقاصد مکمل طور پر حاصل نہ ہو جائیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو اس حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔

نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر صحت یوریل بوسو نے بھی اس حملے کو سرخ لکیر عبور کرنا قرار دیا تھا۔ انہوں نے زور دیا تھا کہ اسپتال کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایران نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

یہ بیانات ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں جہاں گزشتہ روز یروشلم اور تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں میزائل حملوں کے بعد دھماکوں کی اطلاعات تھیں۔

اسرائیلی میڈیا نے ملک میں کم از کم چار میزائل گرنے کی جگہوں کی تصدیق کی تاہم ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات ابھی تک اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔ رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں