ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کے لیے اہم خبر، شناختی قواعد میں ترامیم نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔

نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔

تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔

دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف آر سی کو قانونی حیثیت دے دی گئی، معلومات کی درستی کا اقرار نامہ لازم ہے۔

ایک سے زائد شادیاں کرنے والے افراد کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ کارڈ ضبطی یا بحالی کا فیصلہ 30 دن میں کیا جائے گا، بغیر چپ والے کارڈ میں اسمارٹ کارڈ کی خصوصیات شامل کردی گئیں، اردو کے ساتھ انگریزی کوائف اور کیو آر کوڈ بھی درج ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں