شہداد پور سے اغوا ہونے والی تین بہنیں اور طالب علم کو کراچی سے بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے بازیابی کے بعد ہندو کمیونٹی کی تینوں بہنوں اور ان کے کزن کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا۔
عدالت میں دو لڑکیاں جو میڈیکل کی طالبہ ہیں انہوں نے کہا کہ 2024 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور کراچی میں شیلٹر ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔
دوسرے دونوں بچوں نے کہا کہ کسی نے ہمارے ساتھ زبردستی نہیں کی اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے جس کے باعث وہ شیلٹر ہاؤس میں مقیم ہیں۔
عدالت نے دو بچوں کی عمریں کم ہونے کے باعث جج نے والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے میڈیکل کی طالبہ کو ان کی اپیل پر شیلٹر ہاؤس میں رہائش کی اجازت دی۔
علاوہ ازیں عدالت نے اغوا کے الزام میں زیر حراست دو ملزمان ذوالفقار خاصخیلی اور فرحان کو رہا حکم کرنے کا حکم دیا۔