پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات سے جوہری مذاکرات نہیں روکنے چاہئیں۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ تنازع کے لیے سفارت کاری لازمی ہے، اسرائیل ایران کی خود مختاری، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ایران اور اس کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ایران کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کیا جائے، تنازع میں انسانی حقوق کے قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
یہ پڑھیں: اسرائیل کو روکنا ناگزیر ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایران جوہری تنصیبات پر حملے تشویشناک ہیں، ایران پر امن جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جوہری تنصیبات پر حملوں پر آئی اے ای اے اپنا قونی موقف واضح کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکے، کشیدگی میں کمی کے اقدامات کو فروغ دیا جائے اس سے پہلے کہ یہ قابو میں نہ رہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے مطابق ڈائیلاگ اور سفارت کاری سے مسائل حل ہوں گے، سیکیورٹی جنرل کی امن اور سفارت کاری کی اپیل پر سب کو متفق ہونا چاہیے۔