اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

فلیٹ خریدنے یا اپنے گھر کی تعمیر کرنے والوں کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے والوں کو بڑی سہولت مل گئی، جس کے بعد وہ آسانی سے اپنے گھر کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا کہ 2500 اسکوئر فٹ تک فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی۔

مارگیج فنانسنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ پر سود ادائیگی میں 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں : کم آمدنی والے طبقے کو گھروں کی تعمیر یا خریداری کے لیے سستے قرض دیے جائیں گے

رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کی صورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت محدود کر دی گئی ، رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کیصورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت2 سال ہو گی، پہلے رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کی صورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت3 سال تھی۔

نئے فنانس بل میں انکم ٹیکس میں ای کامرس، ای بزنس کی اصطلاح بھی شامل کردی گئی، 20 لاکھ روپے تک ٹیکس کیسز کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن میں نہ بھیجنے کی شق بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں