اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

بنوں میں 2 فریقین میں فائرنگ سے 5 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو فریقین کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد قتل ہوگئے۔

فریقین میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود میں پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یوسی چیئرمین معصوم وزیر نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایک فریق کے 3 اور دوسرے کے 2 افراد قتل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

مئی میں بنوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت سات افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔تھانہ منڈان کی حدود میں بھٹہ خشت مالک سے بھتہ وصولی پر فائرنگ ہوئی جس سے مبینہ بھتہ خور جنکا تعلق لکی مروت سے تھا ہلاک ہوگیا۔

دوسرا واقعہ علاقہ ڈومیل میں رونما ہوا جسمیں عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ میں دو آفراد ہلاک ہوگئے۔

غوریوالہ کے علاقے میں کریانے کے دوکان میں نوجوان موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا فاطمہ خیل کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔

بکاخیل کے علاقے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ علاقے گل بدین لنڈیڈاک میں مبینہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اسی طرح مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں تمام واقعات کی پولیس نے مقدمات درج کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں