ایران میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدالتی خبر رساں ادارے میزان آن لائن نے بتایا کہ اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
میزان آن لائن نے کہا کہ مجید کو آج صبح فوجداری طریقہ کار کے مکمل عمل سے گزرنے کے بعد اور سپریم کورٹ سے اس کی سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ مجید نے مبینہ طور پر اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں ایران نے متعدد افراد کو موساد سے مبینہ روابط کے الزام میں سزائے موت دی، خاص طور پر جن پر تخریب کاری اور قتل کی کوششوں کا الزام ہے جس کا مقصد اس کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے۔
چند روز قبل ایرانی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد ککیلیے جاسوسی کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
یہ گرفتاریاں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس یونٹ نے مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں کی تھیں۔ مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر خرم آباد، بروجرد اور دورود کے شہروں میں موساد کی ہدایت پر کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی حکام کا دعویٰ تھا کہ یہ گرفتاریاں ملک کے اندر غیر ملکی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خلاف ایک تیز مہم کا حصہ ہیں۔