پینٹاگون حکام نے کہا ہے کہ ایٹمی تنصیبات پر حملے کے وقت ایران کی جانب سے مزاحمت کے بارے میں اب تک کوئی معلومات نہیں ملیں۔
پینٹاگون حکام نے بتایا کہ اصفہان کی جوہری تنصیبات کو ٹام ہاک میزائلوں نے نشانہ بنایا اور ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے۔
ان حملوں میں ایران کی تینوں ایٹمی سائٹس کو بھرپور نقصان پہنچا ہے تاہم اسٹرائیک کے دوران کسی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوا، امریکا ہر حال میں اپنا دفاع کرے گا۔
سربراہ امریکی فضائیہ نے کہا کہ ایرانی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں پر ایران کی طرف سےکوئی حملہ نہیں ہوا، ایرانی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے بعد ٹوماہاک میزائلوں سے ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے حکام نے کہا ہے کہ امریکا کے فضائی حملے سے قبل ہی تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی گئی تھیں، ایک عہدے دار نے کہا کہ نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ایک سینئر معاون مہدی محمدی کا کہنا ہے کہ فردو سائٹ کو کافی پہلے خالی کرایا گیا ہے اور اسے کوئی ناقابل تلافی نقصان نہیں پہنچا ہے۔