امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹرمپ نے لکھا کہ گزشتہ روز ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی جس میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا ایران کو اگر موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتا۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روز کے حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا گزشتہ روز کے حملے میں امریکی فوج نے ایک مکمل اور فیصلہ کن فتح حاصل کی ہماری ناقابل یقین فوج کا شکریہ، امریکی فوج نے کل رات حیرت انگیزکام کیایہ واقعی خاص تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ہر موقع پر امریکا مردہ باد کے نعرے لگتے ہیں ایران نے ہزاروں امریکیوں کو قتل یا زخمی کیا ہے کارٹر دورِ حکومت میں تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ بھی کیا گیا۔
امریکی صدر نے ریپبلکن کانگریس مین تھامس میسی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھامس ایران جیسے دشمن ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کی بالواسطہ حمایت کرتا ہے وہ امریکا کو عظیم بنانے کی تحریک کا احترام نہیں کرتا، تھامس ہمیشہ ’نہیں‘ میں ووٹ دینے والا منفی، کم عقل سیاستدان ہے اور وہ فوج کی بہادری کو سراہنے سے بھی قاصر رہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینٹکی میں میسی کیخلاف محب وطن امریکی امیدوار کی بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گا عظیم امریکا کو اس ناکام سیاستدان سے جان چھڑانی چاہیے امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔