منگل, جون 24, 2025
اشتہار

سابق بھارتی کرکٹر نے بمراہ کو وسیم اکرم سے بہتر بولر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ورون آرون نے جسپریت بمراہ کو وسیم اکرم سے بہتر بولر قرار دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔

جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی اور وسیم اکرم کا سینا ممالک جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں جسپریت بمراہ وسیم اکرم سے بہتر بولر ہیں۔

ورون نے بمراہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کارنامے انہیں اسی لیگ میں جگہ دیتے ہیں جس طرح وسیم اکرم ہیں، انہیں ذہین کہنا ایک معمولی بات ہوگی۔

یہ پڑھیں: جسپریت بمراہ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

آرون کا کہنا تھا کہ انہیں جینیئس کہنا ایک کم تعریف ہوگی۔ اب وہ وسیم اکرم کو سِینا ممالک میں وکٹوں کی تعداد میں پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ میرے لیے یہ سب کچھ کہتا ہے کیونکہ وسیم اکرم فاسٹ باؤلردنیا کے سب سے بہترین باؤلر تھے، اور وہ گیند کے ساتھ سب کچھ کر سکتے تھے۔ اور بمراہ بھی تقریباً ویسے ہی ہیں۔

سابق بھارتی فاسٹ بوکر نے مزید کہا بمراہ نے یہ کام وسیم اکرم کے مقابلے میں بہت کم اننگز میں کیا ہے،“ اور اس طرح دونوں کو ایک ہی سطح پر رکھنے کی اپنی دلیل پیش کی۔

اگرچہ آرون کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم دنیا کے سب سے عظیم فاسٹ باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس 900 سے زائد بین الاقوامی وکٹیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں