منگل, جون 24, 2025
اشتہار

ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تباہ کن غلطی ہوگی، برطانیہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تباہ کن غلطی ہوگی۔

بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے وزیر خارجہ سے براہ راست بات کرنے کی تصدیق کی جس میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان سخت پیغام دیا گیا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے بتایا کہ میں نے ایران سے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر فائرنگ کرکے یا آبنائے ہرمز کی اہم شپنگ لین کو بلاک کرکے جوابی کارروائی کرنا ان کے لیے ایک تباہ کن غلطی ہوگی۔

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ ملک ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

برطانوی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو وسائل خطے میں موجود ہیں، ان سے برطانوی تنصیبات، اڈوں اور عملے کا دفاع کیسے کیا جائے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں موجود تمام برطانوی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی موجودگی رجسٹر کرائیں تاکہ حکومت کو ان کے مقام کا علم ہو سکے۔

رینولڈز کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اسرائیلی فضائی حدود کھلے گی، برطانوی حکومت فوری طور پر چارٹر پروازوں کے ذریعے شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع کر دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں