آئی اے ای اے چیف رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی 9 ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے۔
ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد اپنے ردعمل میں آئی اے ای اے سربراہ نے کہا کہ امریکی حملوں میں ایران کی تنصیبات کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، فردو پرامریکی بموں سے پڑنے والے گڑھے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
رافائل گروسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، فریقین سے فوری مذاکرات کی اپیل کرتاہوں، فوری طور پر ایران جانے جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔
iran israel تمام خبریں
ان کا کہنا تھا کہ فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے، سینٹری فیوجز ارتعاش سے حساس ہوتے ہیں، نطنز اور اصفہان کی تنصیبات بھی امریکی ٹوماہاک میزائلوں سے متاثر ہوئیں۔
رافائل گروسی نے کہا کہ نطنز میں ایندھن افزودگی کا پلانٹ، اصفہان میں یورینیم کنورژن عمارتیں تباہ ہوئیں، فردو کے ٹنل داخلے بھی بمباری میں نشانہ بنے۔
سربراہ آئی اے ای اے رافائل گروسی کا تابکاری کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حملوں کے بعد تابکاری میں ابھی کوئی اضافہ رپورٹ نہیں ہوا۔