اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی، شہباز شریف نے کامیاب سفارتی دورے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی وفد نے بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھرپور ترجمانی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سفارتی وفد نے امریکا، یوکے اور یورپ میں قومی جذبے سے ترجمانی کی، پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اعتراف ہورہا ہے، بلاول نے نہایت احسن انداز میں پاکستان کے موقف کو بیان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کی عسکری مہارت سے بھارت کو جنگی جنون کی بھاری قیمت اٹھانا پڑی۔
بجٹ سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ داروں سمیت سب طبقات کو ریلیف کی کوشش کی ہے، بجٹ سازی میں تمام اتحادی جماعتوں بشمول پیپلزپارٹی کے تعاون پر مشکور ہوں۔