بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، سعودی ولی عہد کا جنگ بندی کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

جنگ بندی کے بعد ایرانی صدر کے خلیجی ممالک اور عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد نے ایران کے صدر سے گفتگو میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

ولی عہد نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، کشیدگی سے بچاؤ اور امن کے قیام کیلئے سفارتی ذرائع اور ڈائیلاگ ہی بہترین راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے پُرامن اور سیاسی ذرائع اختیار کرنا ناگزیر ہے مملکت ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہےجو خطے کے امن و استحکام کویقینی بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں