اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اگست میں چین کا دورہ کریں گے ، دورہ چین کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےآئندہ دورہ چین کی تیاریاں جاری ہے ، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کیلئے وزارت خارجہ کا چینی وزارت خارجہ سے رابطہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگست میں وزیراعظم کےدورہ چین کےشیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیر اعظم چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایس سی اوہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم چینی قیادت کی دعوت پردورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائےگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم ایس سی او سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
خیال رہے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک چین کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردار کیلئے خواہش کا اظہار کیا۔
مشیر قومی سلامتی کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔