جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے رواں سال ہونے والی مون سون بارشیں کم یا زیادہ ہونے  کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مون سون بارشوں کاپہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے، جس کے پیش نظر ریلیف کمشنر پنجاب کی صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ سرگودھا اور میانوالی میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

موسم سے متعلق خبریں 

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 26 سے 28 جون ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش پیشگوئی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے پیش گوئی کی رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی ہے، شہری آندھی وطوفان میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفرنہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں