انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر ٹیم پر برس پڑے۔
ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔
یہ پڑھیں: انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے وہ کلاس کی نہیں تھی، یوں کہیں کہ صرف کیچز ہی نہیں آؤٹ فیلڈنگ بھی بہت معمولی درجے کی تھی۔
سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کیلئے پچ بہت اچھی تھی ، بولرز کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا، امید ہے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہوگا۔