جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

’پاکستان میں اس وقت کوئی بھی جعلی پاسپورٹ نہیں بنا سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کوئی بھی جعلی پاسپورٹ نہیں بنا سکتا کوئی شخص پاکستان سے بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے نہیں جاسکتا۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ ہوتی ہے بہت سے اسمگلر گرفتار ہوئے ہیں، ایف آئی اے کے بھی 200 سے زائد لوگ اس میں ملوث ملے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 285 انسانی اسمگلرز گرفتار کیے گئے ہیں اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

نادرا کا حساس ڈیٹا چوری اور اسکی فروخت میں ملوث 2 رکنی گروہ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

اطلاع ملنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں کارروائی کی، این سی سی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں نادرا کا ملازم بھی شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبدالحکیم، محمد محسن سے موبائل فون، ڈیٹاچوری کی تفصیلات برآمد کرلی ہیں، ملزمان نے نادرا کا حساس ڈیٹا حاصل کرکے آن لائن فروخت کیا۔

گزشتہ سال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی تھی۔

وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا، ڈیٹا لیک میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں