جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

پاکستان کرپٹو کی دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر متعارف ہونے کے قریب پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کرپٹو کی دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر متعارف ہونے کے قریب پہنچ گیا، اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرکے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر کے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی قدم اٹھایا۔

معاون خصوصی و ماہر بلاک چین بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی نئی پہچان متعارف کرادی ، 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے ساتھ عالمی کرپٹو معیشت میں پاکستان کی نمایاں شناخت ہوئی۔

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل ایسیٹس اتھارٹی کے قیام کے اعلان سے عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموار ہوئی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسٹیبل کوائنز کے ذریعے ترسیلات زر مزید آسان اور سستی ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت

نوجوانوں کیلئے ویب تھری اور اے آئی تربیتی پروگراموں کا آغاز بھی جدید مہارتوں کےفروغ کی عمدہ کاوش ہے۔

عالمی بلاک چین کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی دعوت پر مثبت رد عمل آیا۔

ڈیجیٹل خودمختاری کے ذریعے پاکستان کا عالمی ڈجیٹل تشخص از سر نو تشکیل دیا گیا اور جدیدڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اقدامات تیز کردیئے گئے۔

پاکستان کرپٹو کی دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر متعارف ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، حکومت پاکستان کی بھرپورکاوشوں سےپاکستان ڈیجیٹل ترقی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں