جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

یوکرین کو یورپی ہتھیاروں کی فراہمی سے عدم استحکام کا خطرہ ہے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کے باعث خطے میں عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

العربیہ پر شائع خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے مدد اور ہتھیاروں کی فراہمی نے عدم استحکام کے خطرے میں اضافہ کیا ہے۔

آندرے بیلوسوف نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار اور مالی امداد سپلائی کر کے فوجی اقدامات کو طول دینے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ کا خاتمہ بھی قریب آ گیا، پیوٹن کی بڑی پیشکش

14 جون کو ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا کہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران یوکرین کو اپنی فوجی امدادی میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا، صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یوکرین کی فوجی امداد میں کمی نہ آئے، پہلے بھی اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی کی وجہ سے ہماری امداد رک گئی تھی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے روس کو فائدہ ہوگا، یورپ امریکا کی غیر موجودگی میں خود فیصلہ نہیں کر پا رہا ہے، حملوں سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا یہ ہمارے لیے برا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے تھے، حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلاکر رکھ دیا تھا اور انہوں نے حملوں کو تاریخ کے بدترین حملے قرار دیا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و حراس کا ماحول رہا، لوگ رات دیر گئے ہونے والے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے۔

13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی تل ابیب، رامت گان اور ریشون لیسیون کے رہائشی علاقوں کو ہلا کر رکھا جن میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں