لاہور: نشترکالونی کے اسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نشترکالونی میں دو افراد گاڑی میں غیر ملکی خاتون کو اسپتال لائے اور ان کی لاش اپستال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا تو خاتون مرچکی تھی جس کی شاخت نہیں ہوسکی ہے، خاتون کی لاش تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار
دوسری جانب گزشتہ دنوں مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔