جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے روس یوکرین امن مذاکرات میں شرکت کیلیے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں خصوصی شرکت کیلیے شرط رکھ دی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے بتایا کہ امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا ہے کہ اگر ولادیمیر پیوٹن روس یوکرین امن مذاکرات میں شریک ہوں گے تو میں بھی شامل ہوں گا۔

نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی کی پرواز میں انہوں نے عہدے پر واپس آنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ترکیہ صدر اردوان کے مطابق انہوں نے امریکی صدر کو بتایا کہ ترکیہ کا مقصد روس یوکرین کو امن مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یوکرین پر روس جو ڈرون استعمال کرتا ہے وہ ایران دیتا ہے‘

اردوان کے دفتر سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ نقل کیے گئے ’اگر روسی صدر پیوٹن کسی حل کیلیے استنبول یا انقرہ آتے ہیں تو میں بھی آؤں گا۔ ہم ضرور رابطہ رکھیں گے اور جلد سے جلد اس ملاقات کی اہمیت کو سمجھیں گے‘۔

آج روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کے باعث خطے میں عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کو یورپ کی جانب سے مدد اور ہتھیاروں کی فراہمی نے عدم استحکام کے خطرے میں اضافہ کیا ہے۔

آندرے بیلوسوف نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار اور مالی امداد سپلائی کر کے فوجی اقدامات کو طول دینے کی کوشش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں