جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

ایران کی مجلس شوریٰ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی مجلس شوریٰ نے عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون معطلی کا بل منظور کر لیا۔

ترجمان ایرانی مجلس شوریٰ کے مطابق عالمی جوہری ادارے سے تعاون معطل کرنے کا پارلیمانی بل منظور ہو گیا ہے۔

اسپیکرایرانی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جب وہ ہماری تنصیبات کی سیکیوٹی یقینی بنائیں گے اس وقت تعاون ہو گا۔

ایرانی پارلیمنٹ نے بھی واضح اکثریت سے آئی اےای اے سے تعاون معطلی کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے کثرت رائے کے بعد آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں بل پر غور کے بعد قانون سازوں نے اتفاق کیا۔

بل کے حق میں 221 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، اجلاس میں موجود کُل 223 نمائندوں میں سے ایک غیر حاضر رہا۔

یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد ایرانی جوہری مقامات پر امریکی حملوں کے بعد کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت نے 13 جون کو ایران کے خلاف اپنی جارحیت کا آگاز کیا تھا جبکہ امریکا نے اتوار کے روز نطنز، فردو اور اصفہان میں تین جوہری مقامات پر فضائی حملے شروع کیے۔

ایران نے واضح کیا کہ وہ اپنی خود مختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کیلیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے، ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم اے ای او آئی نے اعلان کیا کہ یہ حملہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی خلاف ورزی ہے اور وہ ایران کو اپنے پرامن جوہری پروگرام کو ترقی دینے سے نہیں روکے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں