بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3’ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیٹی ودیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں کی موجودگی کے باعث بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی ہے۔ سردار جی 3 کا آفیشل ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔
یہ پڑھیں: دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر بھارت میں یوٹیوب پر بلاک
پاکستان حکومت سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر نے آج فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر کے مداح فلم کی ریلیز سے خوش ہیں اور فلم کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہانیہ کے ایک مداح نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر، اکیلی ہی ہندوستانیوں کے لیے کافی ہے‘۔
ایک اور مداح نے لکھا، ’’پاکستان نے ہندوستان کو اس فلم سے محروم کردیا۔‘