اسلام آباد : آئندہ مالی سال میں 14131 ارب کے ٹیکس ہدف کے لیے 460 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں پیش کیے جانے والے فنانس بل میں ترامیم کے اثرات سامنے آنے لگے ، ذرائع نے بتایا کہ فنانس بل میں ترامیم سے 96 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 14131 ارب کے ٹیکس ہدف کے لیے 460 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ بل میں تبدیلی کاربن لیوی کو کلائمیٹ سپورٹ لیوی قرار دے دیا گیا، رمیم کے بعد یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر 2.5 روپے فی لٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہوگی۔
بل میں ترمیم کے مطابق فرنس آئل پر فی لٹر 77 روپے پٹرولیم لیوی اور فی ٹن 2665 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہوگی، فرنس آئل پر فی لٹر 77 روپے پٹرولیم لیوی سے 50 ارب روپے اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے 2 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔