ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

’سرکاری اداروں میں روزانہ 1.9 ارب کا نقصان ہو رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 5800 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر سرکاری ملکتی اداروں کے نقصانات میں 342 ارب کا اضافہ ہوا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر 1.9 ارب کا نقصان ہو رہا ہے پاور اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4900ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے رواں سال 600 ارب گرانٹس، سبسڈی اور قرض کی مد میں سرکاری اداروں کو دیے حکومت کو ریونیو کا 10فیصد سرکاری اداروں کے نقصانات کور کرنے کیلئے دینے پڑے۔

سرکاری اداروں، ڈسکوز کی پنشن کا بوجھ 1700 ارب روپے تک پہنچ چکا جب کہ سرکاری اداروں کیلئے حکومتی گارنٹیز کا حجم 2200 ارب روپے ہو چکا۔ سرکاری اداروں میں بزنس پلان، آپریشنل مہارت اور قابلیت کا فقدان ہے۔

اجلاس میں ڈسکوز کیلئے چیئرمین و ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اور وزارت ریلوےکی سمری پر 3ریلوےکمپنیوں کو بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں