ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 26 اپوزیشن ارکان معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 26 ارکان اسمبلی کو آئندہ 15 نشستوں کیلیے معطل کیا گیا ہے۔ معطل ارکان میں میاں اعجاز شفیع، علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری کا ڈراپ سین

میاں اعجاز شفیع نے اپنے ردعمل میں کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کہنے پر ہماری رکنیت معطل کی گئی کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد کی تھی۔

اس دوران اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تو صوبائی وزرا بھی سامنے کھڑے ہوگئے تھے، مریم نواز کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی تھی۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم نے خود فرمایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مائنس ہو چکے ہیں، نواز شریف کو مائنس کہنے والے کو بہنیں مائنس کہہ رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کو کسی نے نہیں ان کی کارکردگی نے مائنس کیا، اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں آپ نے ہمارے پاس ہی آنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں